: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ،27جون(ایجنسی) لکھنؤ میں مبینہ طور پر غیر قانونی وصولی کے پیسوں کی تقسیم کو لے کر پولیس کے کچھ جوان آپس میں ہی لڑ گئے. یہ واقعہ شہر کےItaunja اٹوجا تھانہ علاقے کا ہے. معلومات کے مطابق سڑک کنارے لگنے والی دکانوں سے وصول کئے گئے پیسوں کی تقسیم کو لے کر پولیس والوں میں بحث جھگڑے اور مارپیٹ میں بدل گئی.
کافی دیر تک پولیس والوں کے درمیان یہ مار پیٹ سرعام لوگوں کے سامنے چلتی رہی. ابھی تک آپ نے سنا یا دیکھا ہوگا کہ پیسوں کی تقسیم لے کر لٹیرے نے اپنے ہی ساتھی کو مار ڈالا. لیکن اس معاملے میں پولیس والے ہی آپس میں لڑنے لگے- معاملہ لکھنؤ کے تھانہ اٹوجا کے تحت پل کے نیچے دیکھنے کو ملا جب کچھ خاکی وردی آپس میں لڑنے لگے. لڑنا تو چھوڑیئے، وہ آپس میں درمیان سڑک پر ہی مارپیٹ شروع کردی-